کراچی،انتظار کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا،عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ انتظار کے والد مطمئن نہیں توتفتیش اے ٹی سی سے کرانا ان کا حق ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان مقتول انتظار کے گھر پہنچے اور ان
کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی،اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران
خان نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظارکے
والد جےآئی ٹی سے مطمئن نہیں ہیں، انتظار کے والد کامطالبہ ہے کہ مقدمہ
انسداد دہشت گردی عدالت میں چلایا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مکمل طور پر پولیس کو سیاست سے
پاک کیا، سندھ اور پنجاب میں پولیس کو سیاسی طورپر پاک کیا جائے،سیاستدانوں
کو ماورائے عدالت قتل پرپشت پناہی نہیں کرنی چاہیے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے،سڑکوں کا برا حال
ہے، ڈائریکٹ الیکشن سے کراچی کا میئر منتخب ہونا چاہیے، کراچی کے میئر کو
بااختیار کرنا چاہیے، کراچی میں 10لاکھ درخت لگائیں گے انتظار کو ٹارگٹ
کرکے قتل کیا گیا، شفاف تفتیش کرائی جائے، اے ٹی سی میں مقدمہ چلا تو انصاف
کی امید ہے۔