گوادر، وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجوکا شہر کا اچانک دورہ
گوادر میں وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے گوادر شہر کا اچانک
دورہ کیااورسیکورٹی کے بغیر شہریوں میں گھل مل گئے، وزیر اعلی بلوچستان نے
گوادر کے فاضل چوک اور ماہی گیروں کی بستی کا بھی دورہ کیا۔
دورے کے دوران عبدالقدوس بزنجو نے عوام سے کھلی کچہری بھی کی جس میں تین
ہزار سے زائدافراد نے شرکت کی، کچہری میں وزیر اعلی بلوچستان نے عوامی
درخواستوں کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او گوادرکومنشیات فرشوں کے خلاف
کریک ڈاؤن کا حکم دیا اور کہا کہ ایک ہفتہ کے اندرتمام منشیات کے اڈے ختم
کئے جائیں ،عبدالقدوس نے کہا کہ شہر میں پی آئی اے چوک تا شاہی بازار کی
سڑکوں کی فوری تعمیر شروع کی جائے ۔