Jan 28, 2018 11:49 pm
views : 579
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Meets State Minister Maryam Auranzeb
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور مشیر مصدق ملک کی ملاقات
کراچی میں گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیر مملکت برائے
اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور مشیر مصدق ملک نے ملاقات کی، ملاقات
میں اظہار رائے ، آزادی صحافت ، عوامی فلاح بہبود کے منصوبوں کی تشہیر ،
معاشی خوشحالی اور میڈیا کے کردار سمیت دیگر اہم امورپر تفصیلی تبادلہ خیال
کیاگیا۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ امن و امان کے
قیام کے بعد صوبہ میں سرمایہ کاری ، صنعتی ، کاروباری ، تجارتی ، سماجی ،
ثقافتی اور دیگر مثبت سرگرمیوں میں تسلسل سے اضافہ ہو رہا ہے اور کراچی ایک
با ر پھر روشنیوں کا شہر بن گیا ہے جہاں رات گئے تک تجارتی ، کاروباری ،
سماجی اور دیگر سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔
محمد زبیر نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں میڈیا کا کردار اہم ہے ،معاشرتی برائیوں کی نشاندہی میں میڈیا اہم خدمت انجام دے رہا ہے۔
ملاقات میں وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اونگزیب نے کہا
کہ موجودہ حکومت نے بلا تفریق عوامی خدمت کے جذبہ کو عملی نمونہ بنا کر پیش
کیا اورترقیاتی عمل میں زیادہ سے زیادہ عوام کی شمولیت کو یقینی بناتے
ہوئے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں جس کے نتائج سب کے سامنے ہیں یہی وجہ ہے کہ
آج جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔