بہاولنگر، ایم پی اے کی بھتیجی اور کونسلر کی بیٹی کی شادی میں آنے والی بارات نے شادی ایکٹ کی دھجیاں اُڑادیں
بہاولنگر میں ایم پی اے کی بھتیجی اور کونسلر کی بیٹی کی شادی میں آنے والی
بارات اور گھر والوں نے شادی ایکٹ کی دھجیاں بکھیر دیں، شادی میں باراتیوں
اور ایم پی اے حاجی محمد نعیم انور کے گارڈ نے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کر
کے اسلحہ کی سر عام نمائش کی جس سے شادی ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی کی گئی جس
کے نتیجے میں علاقہ اورملحقہ سکول میں خوف وہراس پھیل گیاجس سے علاقہ مکین
اور اسکول کے بچے خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔
اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ سے ظاہرہوتا ہے کہ قانون بنانے والے ہی قانون
شکن ہیں جبکہ پولیس، ایلیٹ فورس اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی جس کی
موجودگی میں فائرنگ کی جاتی رہی۔