Jan 29, 2018 12:57 pm
views : 517
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by23 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،23 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر (29 جنوری 2018)
کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
23 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 44527 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح
سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔font face="jameel-noori-nastaleeq" size="3">
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 290 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 116 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،162 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 12 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔