Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 29, 2018 01:10 pm views : 614

Location : Governor House

Karachi- PM Shahid Khaqan Abbasi chiars High Level Meeting
  • Urdu

کراچی،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت گورنرہاؤس میں امن و امان سے متعلق اجلاس

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت گورنرہاؤس میں امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کراچی آپریشن145گرفتاردہشت گردوں کے خلاف مقدمات کی پیروی145 اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد اور موجودہ تازہ ترین صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے ماورائے عدالت ہلاکتوں کے واقعات اور سٹریٹ کرائم پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ماورائے عدالت ہلاکتیں قابل مذمت ہیں ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں متعلقہ ادارے ایسے واقعات کے تدارک کیلئے کردار ادا کریں۔
وزیراعظم نے مذکورہ واقعات میں ملوث ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی بھی ہدایت کی، وزیراعظم نے کہا حالیہ واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لا کر قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی جامع اور موثر تحقیقات کرائی جائے145 جرائم پیشہ عناصر کا تعلق کسی بھی گروپ سے ہو ان کو بلاتفریق گرفتار کیا جائے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے145 قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں سے کراچی میں امن قائم ہوا ہے امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے اس کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ہے امن کے قیام کیلئے وفاقی حکومت سندھ حکومت سے تعاون جاری رکھے گی۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ کراچی آپریشن سے شہر میں امن قائم ہوا ہے آپریشن اہداف کے حصول تک جاری رکھا جائے گا انہوں نے قیام امن کے حوالے سے کراچی میں پولیس اور رینجرز کی خدمات کو سراہا اور کہاکہ قومی سطح پر اداروں کے درمیان قیام امن کیلئے اعداد و شمار اور معلومات کا تبادلہ ہونا چاہئے،وزیراعظم نے شہر میں سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے بھی کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی اورکہا کراچی میں امن و امان کے قیام کیلئے وفاقی حکومت سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی وزیراعظم نے ہدایت کی وفاقی اور صوبائی سیکورٹی پرمامورادارے مشترکہ معلومات کے تبادلے اور تعاون کیلئے رابطوں کو مزید فعال بنائیں145 سٹریٹ کرائمز اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف آپریشن کو تیز تر کیا جائے۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ ممالک نے بھی جمہوریت کے تسلسل کو یقینی بنا کر ہی ترقی کی ہے، دوسرے ممالک بھی پاکستان میں منصوبوں کی تیزی سے تکمیل پر حیران ہیں، ڈیووس میں بھی لوگوں نے ہم سے سوالات کئے پاکستان میں موٹرویز اتنی تیزی سے کیسے تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔
اجلاس میں گورنر سندھ محمد زبیر145 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ145 وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال145 وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب145 وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک145 وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال145 کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا145 ڈی جی رینجرز میجرجنرل محمد سعید اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved