کراچی،وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت انٹرا سٹی اور انٹر سٹی بس منصوبے کے متعلق اجلاس
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت انٹرا سٹی اور انٹر سٹی بس
منصوبے کے متعلق اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ سندھ نے منصوبے کے لیے مزید 255 ملین
روپے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر شاہ نے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے ڈائیوو
کو 32 بسیں شاہراہ فیصل پر چلانے کی پیشکش کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے ناصر
شاہ کو ہدایت کی کہ 15 دن کے اندر کراچی میں شاہراہ فیصل پر بسیں چلتے
دیکھنا چاہتا ہوں۔
سید ناصر شاہ نے یقین دہانی دہانی کرائی کہ یہ بسیں 15 فروری سے چلنا شروع
ہو جائیں گی، وزیر ٹرانسپورٹ نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انٹر
سٹی بسوں کے لیے بھی ڈائیوو نے پیشکش دی ہے اور 9 روٹس پر 134 بسیں چلائی
جائیں گی۔
واضح رہے کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کا بڑا مسئلہ درپیش ہے اور مسافر بسوں کی
کمی کی وجہ سے شہریوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔