نوشکی، پولیس کی کارروائی ، اشتہاری ملزم سمیت چوری اور ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث 4 افراد گرفتار
نوشکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم سمیت چوری اور ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث 4 افراد گرفتار کرکے سامان برآمد کر لئے۔
نوشکی شہر میں بڑتے ہوئے چوری اور ڈکیتی کے وارداتوں کے بعد پولیس ،لیویز
اور ضلعی انتظامیہ حر کت میں آگئی، دو روز قبل شہر میں موبائل دکان کے تالے
تھوڈ کر لاکھوں روپے مالیت کے سامان چوری کرنے والے چور کو گرفتار کرکے
سامان برآمد کر لیا ۔
ڈپٹی کمشنر ظفر علی محمد شہی نے ڈی ایس پی گل احمد اور اسسٹنٹ کمشنر کے
ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے
اشتہاری ملزم منظور احمد ولد میر حاتم سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے مزید
تفتیش شروع کر دی۔ملزم منظور احمد چوری، ڈکیتی سمیت قتل کے مختلف وارداتوں
میں پولیس کو مطلوب ہے۔
ڈپٹی کمشنر ظفر علی محمد شہی نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور امن
و امان کی بحالی ضلعی انتظامیہ کی زمہ داری ہے، اس قسم کے واقعات کی روک
تھام کیلئے مزید اقدامات کرینگے۔