Jan 29, 2018 05:19 pm
views : 518
Location : Nagarparkar
Karachi- Sindh Rangers organizes Free Medical Camp at Nagarparkar
کراچی ، پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے نگر پار کر کے علاقے ککری گوٹھ میں فری میڈیکل کیمپ کا ا ہتمام
پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے اندرون سندھ نگر پار کر کے علاقے ککری گوٹھ میں فری میڈیکل کیمپ کا ا ہتمام کیا گیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق فری میڈیکل کیمپ کا بنیادی مقصد ان علاقوں میں
صحت کی سہولیات مہیا کر نا ہے جہاں طبی سہولیات موجود نہیں۔
اس موقع پررینجرز کے ماہر ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل اسٹاف نے مریضوں کا مفت
طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں۔ مریضوں میں بچے اور خواتین بھی
شامل تھیں ۔
ترجمان کے مطابق اہلِ علاقہ کی جانب سے پاکستان رینجرز (سندھ )کی اس کاوش کو بے حد سراہا گیا۔