Jan 29, 2018 05:39 pm
views : 479
Location : Air Headquarters
Islamabad- Commander of Qatar Emiri Air Force visited Air Headquarters
اسلام آباد ، قطر امیری فضائیہ کے سربراہ کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
قطر امیری فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل(پائلٹ) مبارک محمد الکمیت الخیارین نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آبادآمد پر پاک فضائیہ
کے سربراہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند
دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔
بعد ازاں قطری ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے انکے آفس میں ملاقات کی
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان سے انکے آفس میں ملاقات کی
اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
کمانڈ ر قطر فضائیہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار
کو سراہااور اس جنگ میں حاصل ہونے والے تجربات سے سیکھنے کی خواہش کا
اظہار کیا۔
قطر امیری فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل(پائلٹ) مبارک محمد الکمیت الخیارین نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ وارانہ مہارت کو بھی سراہا۔
اس موقع پرپاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاکستان
اور قطرکے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ ائیر چیف نے قطر
فضائیہ کو ایوی ایشن کے شعبے اور فوجی تربیت میں بھر پور مدد اور تعاون کی
پیشکش کی۔
قطر امیری فضائیہ کا وفدپاک فضائیہ کے تین روزہ دورے پر آیا ہوا ہے۔ اس
دوران وفد پاک فضائیہ کے مختلف ائیر بیسز اور تنصیبات کا معائنہ کرے۔