گوادر،وزیر اعظم شاہ خاقان عباسی کا پہلی بین الاقوامی گوادر ایکسپوکی افتتاحی تقرب سے خطاب
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دو روزہ بین الاقوامی گوادر ایکسپو کا افتتاح کردیا ہے۔
گوادر ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان
عباسی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ خطے کے لیے گیم چینجر ہے، منصوبہ آج حقیقت
بن رہا ہے، یہ منصوبہ نوازشریف کا وژن تھا جو موجودہ اور آنے والی نسلوں کے
لیے چینی صدر کا تحفہ ہے،گوادر ایکسپو حکومت کا بہت زبردست اقدام ہے،
گوادرپورٹ، فری زون، ایسٹ وے ،ایکسپریس وے اور دیگر منصوبے آج حقیقت ہیں،
توانائی اور دیگر منصوبے ملک میں لوگوں کو روزگار فراہم کریں گے، سی پیک
اور دیگر منصوبے خطے میں بھی خوشحالی کا سبب بنیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کوسٹ لائن کی ترقی کے لیے منصوبہ
بندی کرے، منصوبے پر وفاقی حکومت بھرپور تعاون کرےگی، علاقے کی ترقی
بلوچستان کی حکومت اور قیادت کی پہلی ذمے داری ہے، اگر آئندہ الیکشن میں
یہ حکومت واپس آئی تو یہ منصوبےجاری رہیں گے،بلوچستان کا مستقبل صوبے کی
قیادت کے ہاتھ میں ہے اور سیاسی قیادت کو مسائل کا حل خود نکالنا ہوگا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ بلوچستان کے لیے میں نے ایک
پیکیج کا اعلان کیا تھا، صوبے کے خصوصی پیکیج کے لیے ہم فنڈنگ کریں گے،
بلوچستان حکومت اور قیادت منصوبوں عملدرآمد کے لیے کردار ادا کرے۔
ایکسپو میں پاکستان اور چین سمیت 150 قومی اور بین الاقوامی کمپنیاں شرکت
کررہی ہیں, سفارتکاروں145 غیر ملکی شخصیات اور تاجر نمائندوں کی بڑی تعداد
نے شرکت کی۔