گوادر،گوادر بندرگاہ کا بنیادی مقصد مقامی لوگوں کی ترقی اور بہتری ہے، چینی سفیر یاؤ جنگ
پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ گوادر منصوبہ پاکستان
کیلئے بڑے چینی تعاون کی مثال ہے،پاکستان میں جاری منصوبوں کے لئے چینی
کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔
چین کے سفیر یاؤ جنگ نے پہلی بین الاقوامی گوادر ایکسپو کی افتتاحی تقریب
سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر منصوبہ پاک چین مشترکہ ترقی کا باعث ہوگا،
گوادر بندرگاہ کا بنیادی مقصد مقامی لوگوں کی ترقی اور بہتری ہے، پاکستان
کے وسائل اور پانی پر سب سے پہلے پاکستانیوں کا حق ہے، چین پاکستان میں
سرمایہ کاری کررہا ہے تعاون جاری رکھیں گے۔
چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ گوادر منصوبہ پاکستان کیلئے چین کی طرف سے
سب سے بڑے تعاون کی مثال ہے، خوشی یہ کہ پاکستان اور چین کی دو سو سے زائد
کمپنیاں ایکسپو میں شریک ہیں، پاکستان میں جاری منصوبوں کے لئے چینی
کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں،گوادر منصوبہ پاکستان اور چین کی مشترکہ
ترقی کا باعث ہوگا، گوادر کی بندرگاہ کا بنیادی مقصد مقامی لوگوں کی ترقی
اور بہتری ہے، منصوبے کیلئے سہولتیں فراہم کرنے پر پاکستانی حکومت کے شکر
گزار ہیں،چین پاکستان میں سرمایہ کاری کررہا ہے تعاون جاری رکھیں گے۔
مزید برآں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دو روزہ بین الاقوامی گوادر ایکسپو
کاافتتاح کیا اس موقع پروفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال ،
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ،صدر آزاد کشمیر سردار مسعود
خان اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔