Jan 29, 2018 07:50 pm
views : 556
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 93 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 93 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر (29جنوری 2018)
کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 93
پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 44457 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغاز
منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 362 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 148 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،197 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 17 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔