کوئٹہ،بلوچستان میں اسنوکر کا کھیل حکومتی سرپرستی سے محروم،صوبے کا ٹیلنٹ ضائع ہونے کا خدشہ
منشیات اور بر ی صحبت سے دور رہنے کے لئے کو ئٹہ کے نوجوان صحت مندا نہ
سرگرمیوں میں مصروف ہیں ،میکانگی روڈ پر قا ئم اسنوکر اوربلیئرڈ کلب میں
نوجوانوں کی بڑی تعدادکو ئٹہ کے سطح پر ہونے والے مقابلوں میں حصہ لے رہی
ہے ،مگر بلو چستان میں یہ کھیل حکومتی سر پر ستی سے محروم ہے،جس سے بلو
چستان کا ٹیلنٹ ضائع ہو نے کا خدشہ ہے ۔
اسنوکر اور بلیئرڈایک عالمی کھیل ہے ،جو دنیا بھر میں کھیلا جاتا ہے، کو
ئٹہ میں اسنوکر اور بلیئرڈ کے نوجوان کھلاڑی صوبائی سطح پر ہونے والے
مقابلوں میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا لو ہا تو منوا رہے ہیں ، مگر
بلوچستان میں یہ کھیل حکومتی سر پر ستی سے محروم ہے،کو ئٹہ میں قائم اسنوکر
اور بلیئرڈ کلب میں روزانہ کئی کھلاڑی آ تے ہیں۔
کلب کے چیئر مین اورا سنوکر کے چیمپئن کہنا ہے کہ سنوکر اور بلیئرڈ کو
نیشنل گیمز میں بھی شامل نہیں کیا جا رہا جس سے بلو چستان کے نوجوان
کھلاڑیوں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے جب کہ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اگر
حکومت ہماری سپورٹ کرے تو ہم بینالاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے
ہیں۔
اسنوکر کے مقامی کھلاڑی احسان اللہ کا کہنا تھا کہ بہت عرصے سے اسنوکر کھیل
رہے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے کسی قسم کی کوئی سپورٹ نہیں کی جا رہی۔
کمال قریشی کا کہنا تھا کہ بہت دور سے یہاں کھلینے آتا ہوں حکومت ہماری
سرپرستی کرے تاکہ ہم بینالاقوامی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں۔
کلب کے چیئر مین اورا سنوکر کے چیمپئن جہا نگیر بنگلز ئی کا کہنا ہے کہ
اپنی مدد آ پ کے تحت بلو چستان کے کئی کھلاڑی ملکی سطح پر ہونے والے
مقابلوں میں حصہ لے کر صوبے کا نام روشن کررہے ہیں مگر اتنی کامیابیوں اور
عمدہ کھیل کے باوجود بھی حکومت اس کھیل کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔