Jan 29, 2018 11:35 pm
views : 609
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Arif Alvi Media Talk
اسلام آباد، پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حوالے سے پٹیشن داخل کی
1عارف علوی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی طرف سے دائر کی گئی پٹیشن
میں آج پیشی تھی جس میں، ہمیں، الیکشن کمیشن اور نادرا کے کو بلایا گیا
تھا،پیشی میں چیف جسٹس نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا
حق ملنا چاہئے ، جس کیلئے چیف جسٹس نے نادرا کو پیر تک کا وقت دیا تھا ،جس
کے جواب ،میں نادرا نے کہا تھا کہ یہ بہت مشکل کام ہے ،چیف جسٹس نے نادرا
کو ایک ماہ کا وقت دیا ہے ۔
اسلام آباد سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی اس پیشی میں
نادرا نے حامی بھر ی ہے کہ وہ ایک ماہ بعد رپور ٹ پیش کریں گے جس میں اس
حوالے سے پیش آنے والی مشکلات بھی بیان کی جائیں گی جس کا حل سپریم کورٹ
بتائے گی، اگر نادرا اور دیگر اداروں نے ٹال مٹول سے کام لیاتو میں سمجھتا
ہوں کہ سپریم کورٹ ایسے اداروں کے خلاف سخت ایکشن لے گی۔
عارف علوی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق نادرا بیرون ملک مقیم
پاکستانیوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کرے جس کے بعد الیکشن کمیشن اوورسیز کو
ووٹ کاحق دے گا۔