Jan 29, 2018 11:47 pm
views : 580
Location : Idara Noor-e-Haq
Karachi- Jamat E Islami Press Conference
کراچی،جماعت اسلامی کے تحت ماورائے عدالت قتل پر 31جنوری کو گرینڈ جرگہ کا اعلان
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ نقیب اللہ کی شہادت سے وہ تمام باتیں سامنے
آگئی ہیں جو پاکستان کی عوام سے چھپائی جاتی ہے اور کس طرح پولیس جالی
مقابلوں میں بے گناہ لوگوں کو قتل کر تی ہے،راؤ انوار نے کراچی کے شہریوں
کو ظلم کی چکی میں پیساہوا تھا۔
کراچی میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس سے
خطاب کر تے ہوئے کہا کہ راؤ انوار کو زمین نگل گئی یا آسمان کھاگیا آئی جی
سندھ ، وزیر اعلی اور ان سب کا سرپرست اعلی زرداری پوچھتے ہیں کہ راؤ انوار
کہاں گیا، دراصل قاتل کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
امیر جماعت حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی میں ماورائے
عدالت قتل کی وارداتوں نقیب اللہ محسود، انتظار، عمار ، وقار اور مقصود
سمیت پولیس کے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں مارے جانے والے سینکڑوں نوجوانوں کے
قتل کے حوالے سے بدھ 31جنوری کو سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر پر گرینڈ جرگہ
منعقد کرے گی، جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق خصوصی
طور پر شریک ہوں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے چیف جسٹس کی جانب
سے بنائے گئی انکوائری کمیٹی پر بھروسہ کریں گے تاکہ اصل انکوائری ہو اور
صحیح نتیجہ سامنے آئے ۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ صاف نظر آرہا ہے کہ پولیس گردی بڑھتی جارہی ہے
جس کے تحت نقیب اللہ اور انتظار سمیت دیگر نوجوانوں کو قتل کیاگیاہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ نقیب اللہ محسود اور دیگر تین افراد 3
جنوری کو گرفتار کئے گئے جبکہ 17 جنوری کو راؤ انوار نے کہا کہ ہم نے چھاپہ
مارا تھا جس میں پولیس مقابلہ ہوا جس کے باعث نقیب اللہ اور اسکے ساتھی
مارے گئے ، راؤ انوار کے اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔