Jan 30, 2018 01:31 pm
views : 586
Location : CM House
Karachi- CM Sindh Chairs Meeting Regards Drugs Testing in Shools
کراچی،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اسکولز میں ڈرگ ٹیسٹنگ کرنے سے متعلق اجلاس
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اسکولز میں ڈرگ ٹیسٹنگ کرنے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ میں اسکولوں میں بچوں کا ڈرگ
ٹیسٹ کروانا چاہتا ہوں، اسکول اور تعلیمی ادارے منشیات سے ہر صورت پاک کرنا
چاہتا ہوں،یہ ٹیسٹنگ اسکولوں کے علاوہ یونیورسٹیوں میں بھی کرنے کی ضرورت
ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بچوں کو گھر سے لے کر تعلیمی اداروں
تک محفوظ کرنا ہے، حکومت، والدین اور اساتذہ کو مل کر کام کرنا ہے۔
اجلاس میں وزیر تعلیم، وزیر صحت، پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری اسکول و دیگر متعلقہ حکام شریک تھے ۔