اسلام آباد،نوشہرہ سے منتخب سابق ایم پی اے میجر بشیر خٹک نے اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی
1نوشہرہ سے منتخب سابق ایم پی اے میجر بشیر خٹک نے اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری سے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔
ترجمان پی پی میڈیا سیل کے مطابق سابق ایم پی اے سے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
آصف علی زرداری نے میجر بشیر خٹک کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا، میجر
بشیر خٹک نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے پختون عوام کو شناخت دی پختون
خوا کے عوام کو یقین ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پختون خوا کے نوجوانوں کو
بہتر مستقبل دے گی،آ صف علی زرداری نے پارٹی رہنماوں کو ہدایت کی کہ وہ
متحرک ہو کر آئیندہ انتخابات جیتنے کیلیئے دن رات کام کریں۔
اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی مسز فریال تالپور،صدر پیپلز پارٹی خیبر پختون
خوا ہمایوں خان، جنرل سکریٹری فیصل کریم کنڈی، سینیٹر سردار علی خان،بہرمند
تنگی اور ایم پی اے ضیا اللہ آفریدی بھی موجودتھے۔