Jan 30, 2018 02:19 pm
views : 482
Location : Gwadar
Gwadar- Agreements signed at Gwadar
گوادر ،پاکستان اور چین کے درمیان معاہدوں پر دستخط کی تقریب
گوادر میں پاکستان اور چین کے درمیان معاہدوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی
،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی معاہدوں کی تقریب میں موجودتھے۔
دونوں ملکوں کے درمیان گوادر فری زون کے افتتاح کے موقع پرمختلف منصوبو ں
پر معاہدے طے پائے گئے جن میں تیانجن اور گوادر بندرگاہ کے درمیان سسٹر
پورٹس کا معاہدہ شامل ہے جبکہ پیانگ سٹی اور گوادر کے درمیان سسٹر سٹیز کا
معاہدہ بھی طے پایا گیا۔
خطے میں غربت کے خاتمے کیلئے گوادر ترقیاتی اداریاور چائنہ ہولڈنگ کمپنی کے
درمیان معاہدہ ہوا اور پی ایس او، چینی کمپنی جی آئی ٹی ایل اور گوادر کے
درمیان معاہدہ کیا گیا۔
اس موقع پر سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور فری زون کمپنی کے درمیان
معاہدہ ہوا جبکہ ہاتا ٹریڈ سٹی اور گوادر فری زون کے درمیان بھی معاہدہ طے
پایا گیا۔