Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 30, 2018 02:46 pm views : 579

Location : Governor House

Karachi- Governor meets Sindh Journalist Council delegation
  • Urdu

کراچی، جمہوریت کے تسلسل میں صحافت کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، گورنر سندھ

گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے جو جمہورکی فلاح وبہبود،مالیاتی نظام وعوامی منصوبوں کی شفافیت کو یقینی بنانے اورفلاحی معاشرہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کررہا ہے ،جمہوریت کے قیام اور تسلسل میں صحافت کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ،موجودہ حکومت اظہار رائے اور آزادی صحافت پر یقینی رکھتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں سندھ جرنلسٹس کونسل کے صدر غازی جھنڈیر کی قیادت میں آنے والے 11 رکنی وفد سے ملاقات میں کیا۔
ملاقات میں آزادی صحافت ، اظہار رائے کی آزادی ، صحافت کے کردار ، جمہوریت کے تسلسل میں صحافت کی گراں قدر خدمات ،صحافیوں کو سیکیورٹی اور علاج معالجہ کی سہولیات ، معلوما ت تک رسائی یقینی بنانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات، عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کی شفافیت یقینی بنانے کے لئے صحافتی برادری کی ذمہ داریوں سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ ،عوامی مفاد کے منصوبے ، اعلیٰ تعلیم کا فروغ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، عوامی فنڈز کو عوام کے وسیع تر مفاد میں استعمال میں لانے کے لئے شفاف انتظامات یقینی بنائے جارہے ہیں ، ترقیاتی منصوبوں میں عوام کی بھرپور شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے اٹھائے اقدامات سے ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
محمد زبیر کا کہنا تھا کہ اظہار رائے کی آزادی سے عوامی امنگوں کے مطابق اقدامات یقینی ہیں موجودہ حکومت آزادی صحافت پر نہ صرف یقین رکھتی ہے بلکہ اسے جمہوری معاشرہ میں ناگزیر بھی سمجھتی ہے ، صحافت کے باعث ہی ترقی و خوشحالی کے سفر میں عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے میں مد دمل رہی ہے ، صحافت معاشرہ میں چھپی ہوئی برائیوں ، ناہمواریوں ، خرابیوں اور دیگر معاشرتی بگاڑ بننے کے اسباب کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے ، معاشرہ سے خرابیوں کو دور کرنے سے ہی فلاحی معاشرہ کی تشکیل یقینی ہے اس ضمن میں صحافت کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ صحافی حکومت پر تنقید کرتے ہیں جو کہ ان کا حق بھی ہے لیکن انھیں حکومت کے اچھے کاموں کی تشہیر بھی کرنی چاہئے ، موجودہ حکومت نے ایسے اقدامات کئے جن کی نظیر ماضی میں نہیں ملتی ہے ، طویل مدتی منصوبوں کو قبل از وقت اور متعدد منصوبے بروقت تعمیر بھی اس حکومت کا خاصہ رہا ہے لیکن میڈیا پر اس کی اس انداز میں تشہیر نہیں کی گئی جو اس کا حق تھا۔ ملاقات میں صحافیوں نے صوبہ میں گورنر سندھ کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسی وڑن سے ہی عوام کو بہتر اور معیار ی سہولیات فراہم کی جا سکتی ہے۔
وفد میں مشتاق سرکی ،خدا ڈنو شاہ ، نجیب نائچ ، امتیاز میر ، حمید سومرو ، اکرم بلوچ ، قمر میمن ، قادر لاشاری ، نواز ڈاہری اور ضیا قریشی شامل تھے۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved