Jan 30, 2018 03:01 pm
views : 594
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises By 33 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،33 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روزمنگل (30جنوری 2018)
کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
33 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 44490 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج
صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 301 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 138 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،147 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 16 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔