Jan 30, 2018 05:36 pm
views : 615
Location : Bhattai Rangers Headquarter
Karachi- Sindh Rangers Sepoy Funeral Prayer offered
کراچی ، پاکستان رینجرز (سندھ )کے سپاہی عبدالرؤف کی نماز جنازہ ادا
کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ )کے سپاہی عبدالرؤف جو گذشتہ رات لانڈھی
نمبر89 میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخموں کی تاب نہ
لاتے ہوئے شہید ہو گئے تھے،ان کی نمازجنازہ ہیڈ کوارٹر بھٹائی رینجرز کراچی
میں ادا کردی گئی۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید اور
رینجرز کے اعلیٰ افسران نے شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور اس موقع پر
شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔
ترجمان کے مطابق شہیدسپاہی عبدالرؤف کی میت تدفین کے لئے روانہ کر دی گئی ہے۔