اسلام آباد ، عام انتخابات بھی وقت پر ہوں گے،مریم اورنگزیب
احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر کردہ ایون فیلڈ پراپرٹیز ضمنی ریفرنس پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے اعتراضات کو مسترد کردیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کے خلاف دائر
کردہ ریفرنسز کی سماعت کی۔ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر عدالت
میں پیش ہوگئے۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے ایون فیلڈ پراپرٹیز میں
ضمنی ریفرنسز پر اعتراضات اٹھائے جنہیں عدالت نے مسترد کردیا۔
خواجہ حارث نے کہا کہ ضمنی ریفرنس میں کوئی نئی بات شامل نہیں اور عبوری
ریفرنس کے پرانے الزامات دہرائے گئے ہیں، ضمنی ریفرنس نواز شریف کی ذات کو
نشانہ بنانے کے لیے داخل کیا گیا ہے اور اس کے پیچھے محرکات ہیں، جے آئی ٹی
رپورٹ میں شامل چیزوں کو ضمنی ریفرنس کا حصہ بنایا گیا، واجد ضیا کے
بھتیجے اور فرانزک ایکسپرٹ کے بیانات کی روشنی میں ضمنی ریفرنس دائر کیا
گیا، ضمنی ریفرنس باہمی قانونی مشاورت کے جواب کے نتیجے میں دائر ہونا تھا،
لیکن ہماری طرف سے باہمی قانونی مشاورت کے تحت لکھے گئے خطوط کے تاحال
جوابات موصول نہیں ہوئے۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے جواب دیا کہ الزامات نہیں دوہرائے گئے بلکہ نئے
شواہد سامنے آئے ہیں۔ جج محمد بشیر نے ضمنی ریفرنس پر اٹھائے گئے اعتراضات
کو مسترد کردیا۔ احتساب عدالت میں نیب مقدمات پر مزید کارروائی ہوئی اور
العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نیب کے گواہ اور دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر
آفاق احمد کا بیان قلمبند کیا گیا۔
اس موقع پر قومی احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائند ؤں سے
گفتگو کرتے ہوئےوزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے
کہاسابق وزیراعظم اورموجودہ وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ الیکشن وقت
پرہونگے،افواہیں تو 2014سے ہی دم توڑرہی ہیں جب پہلا دھرنا ہوا تھا،آپ
نیسنا ہوگانیاریفرنس آیا ہیاسکا مطلب کہ پچھلاریفرنس نامکمل تھا۔عام
انتخابات بھی وقت پر ہوں گے۔
وزیر مملکت مر یم اورنگز یب نے کہا آپ اس وزیراعظم کیلییثبوت ہی ڈھونڈ
رہیہیں جسیاقامہ پر گھربھیج دیا،تعویز اوردھاگوں والی کمپنی تیسری بار
تفتیش کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ 22 جنوری کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف خاندان کے خلاف
لندن فلیٹس ریفرنس میں ضمنی ریفرنس دائر کیا ہے جس میں 7 نئے گواہان شامل
کئے گئے ہیں۔