کراچی ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے فرانس کے سفیر مارک بریٹے کی ملاقات
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے فرانس کے سفیر مارک بریٹے نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے فرانس
کے سفیر مارک بریٹے نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں فرانس کے
قونصل جنرل فرینکوئس بھی شریک تھے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا سندھ میں سیاحت کے بہت بڑے استعداد ہیں، ہم سیاحی مقامات کو ترقی دے رہے ہیں۔