Jan 30, 2018 07:31 pm
views : 603
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 224 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 224 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روز منگل (30جنوری
2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
224 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 44233 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا
آغازمثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 365 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 132 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،214 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 19 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔