Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 30, 2018 09:07 pm views : 615

Location : Prime Minister House

Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi meets delegation of Pakistan Federal Union of Journalists
  • Urdu

اسلام آباد ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پی ایف یو جے کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سےملک بھر کے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پی ایف یو جے کے وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ فوج اور عدلیہ سے کوئی پس پردہ بات چیت نہیں ہورہی، اداروں کے درمیان رشتے آئین نے بنا دیئے ہیں اور اس کے تحت ساری بات چیت سامنے ہی ہوتی ہے۔
اسلام آباد میں ملک بھر کے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پی ایف یو جے کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ فوج اور عدلیہ اس ملک کے ادارے ہیں اور سب کا مقصد ملک کی بہتری ہے۔ فوج اور عدلیہ سے کوئی پس پردہ بات چیت نہیں ہورہی، اداروں کے درمیان رشتے آئین نے بنا دیئے ہیں، اس کے تحت ساری بات چیت سامنے ہی ہوتی ہے۔
آئندہ عام انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آئندہ وزیر اعظم کے نام پر وزیر اعظم نے کہا کہ شہباز شریف کی بطور وزیراعظم نامزدگی پارٹی فورم پر نہیں ہوئی، نوازشریف نے انہیں میڈیا سے گفتگو میں نامزد کیا ہے۔
عدالتی فیصلوں سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں احتساب صرف سیاستدانوں کا ہی ہورہا ہے، عدالتی فیصلے ایسے ہونے چاہیے جنہیں تاریخ میں یاد رکھا جائے اور حوالہ دیا جائے لیکن اب ایسے فیصلے ہو رہے ہیں جن کا تاریخ میں شائد حوالہ نہ دیا جا سکے، کسی کو ایک دن اور کسی کو پوری زندگی کے لئے نااہل قراردیا گیا۔ یہ سب عجیب فیصلے ہیں۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم کے لئے اچھے نام ذہن میں موجود ہیں، آئین کے تحت اسمبلی کی مدت ختم ہونے سے ایک ماہ قبل قائد حزب اختلاف سے مشاورت شروع کی جائے گی۔ سیاست کے فیصلے عدالتوں میں نہیں عوام میں ہوتے ہیں، عوام جس جماعت کے حق میں فیصلہ کریں گے وہ حکومت بنا لے گی، عام انتخابات میں ہر امیدوار کامیابی کے لئے اپنا اپنا زور لگائے گا، ہم نے بہت کام کئے ہیں اس لئے ہمیں الیکشن میں کامیابی کی توقع ہے۔
پرویز رشید اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کے ہوتے ہوئے پارٹی میں کوئی تنازع ہوتا ہی نہیں تھا، چوہدری نثار اور پرویز رشید پارٹی کے اہم رہنما ہیں ، ان کی جانب سے دیئے گئے بیانات کوئی مسئلہ نہیں، اختلافات تو گھر میں بھی ہو جاتے ہیں اور یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved