پشاور،نوبیاہتا جوڑا کمرے میں گیس بھر جانے سے جاں بحق
پشاور کے رہائشی علاقے ہزار خوانی میں شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا، نوبیاہتا جوڑا کمرے میں گیس بھر جانے سے جاں بحق ہوگیا۔
پشاور میں معمولی سی انسانی غفلت نے 2 قیمتی جانیں لے لیں، پشاور کے رہائشی
علاقے ہزارخوانی میں دو روز پہلے شادی کے بندھن میں بندھنے والے میاں بیوی
کمرے میں گیس بھر جانے سے جاں بحق ہو گئے۔بختیار خان ولد محمد اشرف عمر25
اور ریحانہ یاسمین عمر24 زوجہ بختیار موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
پھندو روڈ پر پینٹ اسٹور کے مالک بختیار احمد کی دو روز پہلے اتوار کے روز
شادی ہوئی تھی، سردی سے بچنے کیلئے کمرے میں جلایا جانے والا ہیٹر قاتل
ثابت ہوا اور نوبیاہتا جوڑا نئی زندگی کے آغاز میں ہی زندگی کی بازی ہار
گئے۔