Jan 31, 2018 01:32 pm
views : 650
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises By 14 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،14 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسرے روز بدھ (31جنوری 2018)
کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
14 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 44247 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج
صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 287 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 171 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،101 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 15 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔