Jan 31, 2018 02:50 pm
views : 628
Location : Super Highway
Karachi- Sit in for Naqeeb ullah Mehsood
کراچی،نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف سپر ہائی وے پرگرینڈ پختون قومی جرگہ جاری
نقیب اللہ محسود کو ماورائے عدالت قتل کئے جانے کے خلاف سپر ہائی وے
پرگرینڈ پختون قومی جرگہ کا تعزیتی کیمپ جاری ہے، کیمپ میں مختلف سیاسی و
سماجی تنظیموں کے رہنمائوں اور عمائدین شہرنے دورہ کیا اور جرگہ کے شرکاسے
خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ نقیب اللہ محسود سمیت
جتنے لوگ بھی ماورائے عدالت قتل کئے گئے ہیں ان کی تحقیقات کے لئے عدالتی
کمیشن قائم کیا جائے اور جلد سے جلد سابق ایس ایس پی ملیر را ؤانوارکو
گرفتار کیا جائے۔
اس موقع پر جرگے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ نقیب اللہ محسود
کا قتل ریاستی دہشت گردی ہے پتہ نہیں ہم پختونوں کو کیوں مارا جارہا ہے۔
کراچی کے پختونوں کو نقیب اللہ محسود کے خون سے وفا کرتے ہوئے کراچی کے
پختونوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا، نقیب اللہ محسود کے قتل پر ہم عدالتی
کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں، عدالت را ؤانوار کے تمام مقابلوں کی
تحقیقات کروائے۔