Jan 31, 2018 03:04 pm
views : 609
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- Supreme Court Hearing Stop Due To Earth Quake
اسلام آباد،سپریم کورٹ آف پاکستان میں نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت ،زلزلے کی جھٹکے
پاکستان سمیت پڑوسی ممالک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، جس وقت زلزلہ
آیا ، اس وقت سپریم کورٹ آف پاکستان میں نااہلی کی مدت کے تعین سے متعلق
کیس کی سماعت جاری تھی ۔
سماعت کے دوران زلزلے کے جھٹکے لگنے پرعدالت میں شورشرابا ہوگیا اور لوگوں
نے باہر نکلنے کی کوشش کی جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ تحمل رکھیں
،کچھ دیر کے آفٹر شاکس ہیں ختم ہو جائیں گے تاہم زلزلوں کے جھٹکوں کی وجہ
سے عدالت میں موجود افراد باہر نکل آئے۔
دوسری جانب پارلیمنٹ میں صنعت و پیدوار کمیٹی کے اراکین اجلاس میں موجود تھے جو زلزلے کے باعث خوف سے باہر آگئے۔
واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر پہلے پااکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید
جھٹکے محسوس کئے گئے، وفاقی دارالحکومت سمیت کئی شہر لرز اٹھے، بیلا میں
زلزلے کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو سالہ بچی جاں بحق جبکہ تین افراد
زخمی ہو گئے۔