Jan 31, 2018 05:38 pm
views : 455
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets France Ambassador
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے فرانس کے سفیر مارک بریٹی کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے فرانس کے سفیر مارک بریٹی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق فرانس کے قونصل جنرل بھی اس موقع پر موجود
تھے۔ملاقات کے دوران پاک فرانس باہمی تجارت،صوبہ میں سرمایہ کاری کے
مواقعوں ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کلیدی کردار ،مختلف شعبوں
میں مزید تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا آج کا پاکستان 2013 سے مختلف اور
امن و امان کے لحاظ سے بہت بہتر ہے۔حکومت کے اقدامات کے باعث توانائی کی
صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے۔امن و امان کے قیام کے بعد کراچی میں
سرمایہ کاری کے لئے حالات نہایت سازگار ہیں۔
محمد زبیر نے کہا فرانس کے سرمایہ کار بھی ان مواقعوں سے فائدہ
اْٹھائیں۔پاک فرانس اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ امن
و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد پاکستان کے لئے ٹریول ایڈوائزری پر
نظر ثانی کی ضرورت ہے۔سی پیک حقیقی معنوں میں پاکستان سمیت پورے خطہ کے لئے
گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔