Jan 31, 2018 05:53 pm
views : 559
Location : President House
Islamabad- President Mamnoon Hussain meets Secretary General ECO
اسلام آباد ، صدرمملکت ممنون حسین سے ای سی او سیکرٹری جنرل کی ملاقات
اسلام آباد میں صدرمملکت ممنون حسین سے ای سی او سیکرٹری جنرل کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق وفد میں ای سی او ممالک کے اٹارنی اور پراسیکیوٹر جنرلز شامل تھے۔
اس موقع پر صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ای سی او خطہ ایشیا اور یورپ رابطوں
کے لئے اہم ہے،دہشتگردی کے خا تمے ،منشیات کی روک تھام کیلئے ای سی او
ممالک میں عدالتی تعاون ضروری ہے،عوامی رابطے اور اداروں کے درمیان تعاون
میں اضافے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔
ممنون حسین نے کہاای سی او پراسیکیوٹر اور اٹارنی جنرلز اجلاس باہمی تجربات
سے استفادے کیلئے اہم ہے،ای سی او رکن ممالک میں عدالتی تعاون سے سلامتی
اور استحکام میں اضافہ ہوگا،ای سی او ممالک میں تجارت اور سرمایہ کاری
کیلئے مواصلاتی رابطے ناگزیر ہیں۔
صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ای سی او اسلام آباد اجلاس میں وڑن 2025 مستقبل کی راہ فراہم کرتا ہے۔