Jan 31, 2018 06:30 pm
views : 498
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-Pakistan Stock Exchange, 100 Index Declines By 184 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 184 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسرے روزبد ھ کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 184 پوائنٹس کی کمی
ساتھ 44049 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 371 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 159 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،161 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ21 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔