پشاور ،لنڈی ارباب میں زلزلے کے نتیجے میں اسکول کی عمارت گر گئی،4بچیاں زخمی
ملک کے بیشتر حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پشاور کے علاقےلنڈی ارباب میں زلزلے کے نتیجے میں ایک اسکول کی عمارت گر گئی ، جس کے نتیجے میں متعدد بچے زخمی ہوگئے ۔
گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر1 میں زلزلے کے دوران بھگدڑ کی وجہ سے 4
بچیاں معمولی زخمی ہوگئی جنہیں ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے ابتدائی طبی
امداد کے بعد فارغ کردیا۔
علاوہ ازیں بلوچستان میں زلزلے کے باعث سکول کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں
اور 9 افراد زخمی جبکہ پشاور میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول لنڈی ارباب میں
بھگدڑ کی وجہ سے 4 بچیاں معمولی زخمی ہوگئی۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز
افغانستان کا کوہ ہندوکش پہاڑی سلسلہ تھا جس کی زیر زمین گہرائی 191.2 کلو
میٹر تھی۔