پشاور،وفاقی وزیر فار کامرس محمد پرویز ملک کا سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تقریب سے خطاب
وفاقی وزیر فار کامرس محمد پرویز ملک کا کہنا ہے کہ حکومت کاروباری برادری کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر
فار کامرس محمد پرویز ملک کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقے کو تقویت دینے سے
ہی ملکی معیشت بہتر ہو سکتی ہے,سب سے بڑا مسئلہ پاکستان میں کاسٹ آف
پروڈکشن ہے, ریگولیٹری ڈیوٹی ٹریڈ ڈپازٹ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے لگائی
گئی ہے، ڈیوٹی صرف تعیشاتی چیزوں میں امپورٹ پر لگائی گئی ،سی پیک کی بزنس
مواقع کی تفصیلات بزنس منسٹری کو جلد دی جائیگی۔
اس موقع پر سرحد چیمبر آف کامرس کے صدر زاہداللہ شنواری کا کہنا تھا خیبر
پختونخوا دہشت گردی سے متاثر ہوا وفاقی حکومت کی داد رسی کی سخت ضرورت
ہے،خیبر پختونخوا کو مستقل بنیادوں پر مراعات دی جائیں، ریکولیٹری ڈیوٹی
خیبر پختونخوا کی افغانستان کے ساتھ تجارت متاثر کر رھا ہے، ریگولیٹری
ڈیوٹی کی وجہ سے سمگلنگ کو فروع ملی ہے۔
زاہد اللہ شنواری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کساتھ خیبرپختونخوا کا 90
فیصد ایکسپورٹ ہے صرف 5 سے 10فیصد امپورٹ ہے،ریگولیٹری ڈیوٹی لگاکر گھاٹے
کا سودا کیا, پاکستان کو کروڑوں کا نقصان ہوا،افغانستان پاکستان کے درمیان
تجارت ہمارے ہاتھوں سےنکل گئی ہے، افغانستان کے تجارت میں ہمارا ڈیڈلاک
موجود ہے۔
سرحد چیمبر آف کامرس کے صدر کا کہنا تھا کہ چیمبر کے ممبران ڈیلیگیشن کے
طور پر مزاکرات کرکے ڈیڈلاک ختم کر سکتے ہے،خیبر پختونخوا کا افغانستان کے
ساتھ ہماری تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھ سکتی ہے جو ابھی 5 سو ملین ہے،اگر
ریگولیٹری ڈیوٹی ختم نہیں تو افغانستان سے ردعمل میں سخت ڈیوٹیاں لگیں
گی،ڈیوٹیاں زیادہ ہونے کی وجہ سے افغانستان میں امیج کا مسئلہ بھی بن رہا
ہے،مارکیٹ اور پراڈکٹس کی وسعت کیلئے خیبر پختو نخوا بہترین صوبہ ہے۔