اسلام آباد ، سابق صدر آصف علی زرداری سے اے این پی کے 11 رکنی وفد کی ملاقات
اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری سے اے این پی کے 11 رکنی وفد نے ملاقات کی۔
ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے اے این پی کے 11 رکنی وفد نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔
اس موقع پر اے این پی کے 11 رکنی وفد نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
کیا ۔اے این پی کے سابق ایم پی اے سکندرخان، امتیاز احمد، ملک امان اللہ،
محمد اقبال،جان عالم خان،سبحان اللہ اور فقیر محمد ،گوھر علی،ہارون
رشید،صفدر علی اور ملک الیاس خان بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق آصف علی زرداری کی طرف سے سکندرخان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے ہدایت کی کہ بلاول بھٹو زرداری کی طاقت بنیں
۔پیپلز پارٹی خیبر پختون خوا سے ہونے والی ناانصافیون کا ازالہ کرے گی۔کے
پی کا اگلا وزیر اعلی جیالا ہوگا۔