Jan 31, 2018 08:24 pm
views : 455
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh chairs High Level meeting
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر کی زیر صدارت حیسکو اور سیپکو کا ا علیٰ سطحی اجلاس
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر کی زیر صدارت حیسکو اور سیپکو کے حوالے سے ا علیٰ سطحی اجلاس ہوا۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ
اسکیموں پر ہونے والی پیش رفت ، حائل رکاوٹوں اور مشکلات کا تفصیلی جائزہ
لیا گیا۔ حیسکو اور سیپکو کے اعلیٰ حکام نے گورنر سندھ کو تفصیلی بریفنگ
بھی دی۔
اجلاس میں وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی، سیپکو کے چیف
ایگزیکٹیو آفیسر عبد اللطیف انجم ، حیسکو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رحم علی
اوٹھو ، چیف انجینئرز سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے اعلیٰ حکام کو ہدایت دی کہ اسکیمیں ہر صورت میں مقررہ وقت پر ہی مکمل کی جائیں۔
گورنرسند ھ محمد زبیر نے کہا 2013 ء کے بجلی بحران کو موجودہ حکومت نے ختم
کیا۔ ہم اس برس اپنی طلب سے زائد بجلی حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوجائیں
گے۔ ماضی میں عوام کو 16 ،16 گھنٹے طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا۔بجلی
عدم فراہمی سے معاشی ، اقتصادی ، تجارتی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق
رکھنے والے اداروں کی سرگرمیاں ماند پڑ چکی تھی۔
محمد زبیر نے کہا سی پیک میں بھی انرجی منصوبوں کو فوقیت حاصل ہے۔ 34 ارب
ڈالر ز کے انرجی منصوبوں کی تکمیل سے بجلی بحران کا اندیشہ ہمیشہ ہمیشہ کے
لئے ختم ہو جائے گا۔ پاکستان بھی جلد ان ممالک میں فہرست میں شامل ہو جائے
گا جہاں بجلی نہ جانے کا تصور موجود ہے۔صوبہ میں بجلی حاصل کرنے کے لئے
قدرتی ذرائع وافر دستیاب ہیں۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا حکومت انرجی شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے والوں
کی بھرپور حوصلہ افزائی اور انھیں ہر ممکن تعاون ، مدد اور معاونت بھی
فراہم کررہی ہے۔ ساحلی علاقوں میں پن بجلی پر کام جاری ہے جس سے حوصلہ افزا
نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ بجلی کی ترسیل کے ذرائع بوسیدہ ہو چکے ہیں جنھیں
از سر نو تعمیر کئے بغیر تسلسل سے بجلی کی فراہمی ممکن نہیں۔
محمد زبیر نے کہا یہ خوش آئند بات ہے کہ موجودہ حکومت ترسیل کے ذرائع کی
درستگی کے لئے تیزی سے کام کررہی ہے۔حیدرآباد اور سکھر کی اسکیموں کی تکمیل
سے دور دراز علاقوں با الخصوص دیہی علاقوں میں بجلی کی فراہمی یقینی ہو
سکے گی۔ وزیر اعظم پاکستان کی اعلان کردہ اسکیوں کو مقرر ہ وقت پر مکمل
کرنے سے عوام کو فوری ریلیف حاصل ہو سکے گا۔
وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا پاکستان میں بجلی
کی طلب پوری کرلی گئی ہے۔ اب صرف ان علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جہاں
پر ریکوری بہت کم ہے۔ فروری 2018 ء4 میں حیدرآباد اور سکھر کے دورہ کے
دوران کھلی کچہری لگائی جائے گی۔
اعلیٰ احکام نے گورنر سندھ محمد زبیر کو یقین دہانی کروائی کہ وزیر اعظم کی
اعلان کردہ اسکیموں کو ہر صورت مقرر ہ ووقت پر ہی مکمل کرینگے۔