Jan 31, 2018 10:15 pm
views : 699
Location : Boat Basin Police Station
Karachi- ASP Clifton Rizwan Tariq Press Conference
کراچی،پولیس کی کارروائی ،اغواکار میاں بیوی گرفتار
بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کمسن مغویہ کو بازیاب کرا کے اغواء
کار میاں بیوی کو گرفتار کرلیا،ملزمان نے مغویہ کی رہائی کے لئے 2 لاکھ
روپے تاوان طلب کیا تھا۔
اے ایس پی کلفٹن رضوان طارق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بوٹ بیسن
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مغویہ کمسن لاریب کو بازیاب کر
کے اغواء کار میاں بیوی نظر محمد اور نظیراں عرف رانی کو گرفتار کرلیاہے۔
اے ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان نے گزشتہ 25 جنوری کو لاریب کو بہانے سے
اغواء کیا تھا اور اس کی رہائی کے لئے اس کے اہلخانہ سے دو لاکھ روپے تاوان
کا مطالبہ کیا تھا،پولیس ملزمان کی لوکیشن ٹریس کر رہی تھی جبکہ ملزم
تھوڑی دیر موبائل آن کرنے کے بعد آف کردیتا تھا،ملزم کا شیریں جناح کا لونی
سے پنجاب کی بس میں سوار ہوتے ہوئے پولیس نے گرفتار کیا۔
رضوان طارق کا مزید کہنا تھا ملزمان نے تاوان کی عدم ادائیگی پر سنگین
نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دی تھی،،پولیس نے گرفتار اغواء کاروں کے خلاف
مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔