کراچی،ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا پریس کانفرنس سے خطاب
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری کا کہنا ہے
کہ پاکستان کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ کراچی میں شہر کراچی سے تعلق
رکھنے والے طلبا کی حق تلفی کا سلسلہ زوروں پر ہے۔
ایم کیوایم پاکستان کے بہادر آباد مرکز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ کراچی یونیورسٹی میں سب
کا حق ہے وہ بتائیں کہ لیاری میڈیکل کالج میں صرف چار ٹاؤنز کے طلبا کا
کوٹہ کیوں رکھا گیا ،جامشورو سے کے کر خیرپور تک کراچی سے تعلق رکھنے والوں
کے ساتھ کیا طریقہ روا رکھا جاتا ہے یہ سب جانتے ہیں۔
کراچی یونیورسٹی میں بہت سے شعبے ایسے ہیں جن میں رحجان ٹیسٹ ہوتے ہیں
،وائس چیئرمین نے کراچی کے طلبا کا حق مارتے ہوئے ایک ہزار سے زائداندرون
سندھ اور ملک کے دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کو داخلہ دے دیا
گیا اور کراچی والوں کا حق ماردیا گیا،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ میرٹ پر
داخلے کرکے کراچی کے طالب علموں کو انکا بنیادی حق فراہم کیا جائے۔