Feb 01, 2018 12:22 am
views : 575
Location : Super Highway
Karachi- JIP Ameer Senator Siraj Ul Haq Addresses
کراچی، امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹڑ سراج الحق کاجرگے سے خطاب
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹڑ سراج الحق کا کہنا ہے کہ 1000 بچوں کے
ساتھ زیادتی کا ذمہ دار سسٹم ہے، موجودہ نظام سے انصاف کی توقع نہ رکھی
جائے، اس نظام کا تبدیل ہونا ناگزیر ہے، معصوم بچیوں اور معصوم نوجوانوں کے
خون کا بدلہ ہم خود لیں گے۔font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">
سراج الحق نے سہراب گوٹھ میں جرگے سے خطاب کرتے ہوئے نقیب کی شہادت کو
تحریک میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں قاتلوں کو منطقی انجام تک
پہنچائیں گے۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ خون کے آخری قطرے تک ہم ظلم کے خلاف لڑیں گے،
سلیم جعفر کو گرفتار کیا گیا، اگر حکومت کو قیدیوں کی ضرورت ہے تو ہم
لاکھوں لوگ گرفتار ہونے کیلئے تیار ہیں، آج کل جیلوں کا مینیو بہت اچھا ہے،
ہمیں جیل میں پریشانی نہیں ہو گی، ہم سب نقیب اللہ اور دیگر معصوموں سے
یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، جیل جانا پڑے، دھرنا دینا پڑے یا مارچ کرنا پڑے
ہم کریں گے۔