Feb 01, 2018 02:04 pm
views : 560
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises By 269 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،269 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات (یکم فروری
2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 269 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 44318 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا
ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 337 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 193 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،127 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 17 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔