Feb 01, 2018 02:13 pm
views : 463
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi Chairs Federal Cabinet Meeting
اسلام آباد ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق اجلاس میں میں امن و امان کی صورتحال کا
جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ وفاقی کابینہ نے
افغان مہاجرین کے رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں 60 روز کی توسیع کی منظوری دی
جبکہ طلباء کو فیس واپسی کی وزیراعظم سکیم کا دائرہ کار 114 اضلاع تک
بڑھانے کی منظوری بھی دی گئی۔ اب یہ سکیم بلوچستان، سندھ، کے پی، جی بی،
جنوبی پنجاب، فاٹا اور آزاد کشمیر میں بھی شروع کی جائے گی۔
حکومت نے افغان مہاجرین کے رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں 60 روز کی توسیع کر
دی، طلباء کو فیس واپس کرنے کی سکیم کا دائرہ کار 114 اضلاع تک بڑھایا جائے
گا۔
کابینہ نے راولپنڈی اور پشاور میں امیگرنٹ پروٹیکٹر تعینات کرنے کی منظوری
بھی دیدی۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ اور توانئی کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق
بھی کر دی۔ پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی معاہدے پر دستخط کی منظوری
بھی دی گئی۔