لاہور ،شہریوں کی جانب سے لاپتہ ہونے والی یتیم لڑکی سونیا کی بازیابی کے لئے احتجاج
لاہور میں شہریوں کی جانب سے لاپتہ ہونے والی یتیم لڑکی سونیا کی بازیابی
کے لئے احتجاج کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن
پر انکے نعرے درج تھے۔
مظاہرین کا کہنا کہ جو ٹھوکر نیاز بیگ کے با اثر شخص نے ہماری بچی کو اغوا
کیا ہے، چیف جسٹس اور اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ سونیا کو بازیاب
کرائیں۔
مظاہرے میں شریک خاتون کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے
کہنا تھا کہ اعلیٰ حکام ہماری بچی کو بازیاب کرائیں اورہمیں انصاف فراہم
کرے۔
مظاہرے میں شریک شخص کا کہنا تھابا اثر شخص ملک تنویر جو ٹھوکر نیاز بیگ کا
رہنے والا ہے اس نے ہماری بچی کو اغوا کیا ہے،جب ہم اسکے گھر گئے تو انہوں
نے کہا کہ رو ہ یہیں علاقے میں کہیں کام کر رہی ہے،ہم چیف جسٹس اور اعلیٰ
حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ سونیا کو بازیاب کرائیں۔