Feb 01, 2018 02:54 pm
views : 536
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi meets Secretary General Economic Cooperation Organization Ambassador Halil Ibrahim Akca
اسلام آباد ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ای سی او کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ای سی او کے سیکرٹری جنرل نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق اسلام آبادمیں ای سی او کے سیکرٹری جنرل
حلیل ابراہیم سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقتصادی
تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان وسیع تجارت ،روابط بڑھانے اور سیاحت کے
فروغ کےلئے اقدامات پر زوردیاہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان ای سی او رکن ملکوں کے درمیان دوطرفہ اور کثیر
الجہتی تعاون کے فروغ کےلئے ہرممکن معاونت کے لیے تیارہے ۔انہوں نے ای سی
او کے پلیٹ فارم سے علاقائی روابط کے فروغ کےلئے فعال کردار ادا کرنے کےعزم
کا اعادہ کیا ۔
وزیراعظم نے کہاکہ ای سی او رکن ملکوں کے درمیان تجارت بڑھانے سمیت عوامی
روابط کے وسیع مواقع موجودہیں ۔ای سی او رکن ملکوں کے عوام کو قریب لانے
اور مشترکہ اہداف کے حصول کےلئے تنظیم کافورم انتہائی اہم کردارا دا
کرسکتاہے ۔
ای سی او سیکرٹری جنرل نے وزیراعظم کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ای سی او
سیکرٹریٹ رکن ممالک کے درمیان تجارت اورروابط کے فروغ کےلئے متحرک کردار
ادا کررہاہے ۔
ای سی او اہداف کے حصول کےلئے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے حلیل
ابراہیم نے امید ظاہر کی کہ اسلا م آبادمیں اٹارنیز اور پراسیکیوٹرجنرلز
کی کانفرنس سنگین جرائم ،منشیات اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام میں معاون
ثابت ہوگی ۔