بہاولپور،مقامی افراد کا زمیندار کے خلاف احتجاج
چک 14532 بی سی الف145 بستی بھئیاں تھانہ عباس نگرکے رہائشیوں نے مقامی
زمیندار اورقبضہ مافیا کاسرغنہ راناامانت علی کے خلاف شدیداحتجاج کیا ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم چولستانی چرواہے گذشتہ 70 سال سے چولستان میں
آباد ہیں اورہماری آبادی 30۔40 خاندانوں پرمشتمل ہے گذشتہ کئی سال سے مقامی
زمیندار وقبضہ مافیا کاسرغنہ رانامانت علی نے ہمارے اوپرعرصہ حیات تنگ
کررکھاہے راناامانت علی نے سرکاری اراضی پرقبضہ کرنے کے لئے گروہ بنارکھاہے
اورچولستان میں سرکاری رقبوں پرقبضے معمول بنارکھاہے اوراپنے آپ کو حکومتی
پارٹی کارہنما ظاہر کرتاہے۔
مظاہرین نے کہاکہ ہماری بستی بھئیاں چک 32 بی سی الف کوجانے والے واحد
راستہ پر اس نے قبضہ کررہاہے اوراس راستہ سے ہماری پوری بستی میں سے کسی
کوبھی داخل نہیں ہونے دیتا جس کے باعث بستی میں قائم پرائمری سکول گذشتہ
ایک ہفتہ سے بندہے اوراس پرتالےپڑے ہوئے ہیں سکول میں بستی کے 100 سے زائد
طلباء وطالبات زیرتعلیم ہیں جن کی تعلیم سکول بند ہونے کے باعث شدید متاثر
ہورہی ہے۔
احتجاجی مظاہرین نے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف145 ڈی سی بہاول پور145 سے
مطالبہ کیا کہ ہمیں مقامی زمیندار راناامانت علی کے ظلم سے بچایاجائے اور
بستی کوجانے والے واحد راستےکو آمدورفت کے لئے اور بستی کے واحدسکول
کوکھولاجائے تاکہ سکول کے بچے تعلیم حاصل کرسکیں۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی شخص سراج
جمال کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک اسکول تعمیر کرایا تھا
جسکا راستہ ظالم زمیندار نے بند کر دیا ہے اگر کوئی اسکے خلاف بولتا ہے تو
اسکے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ بن جاتا ہے۔
ایک اور شخص کا کہنا تھا کہ ہم جائیں تو کہاں جائیں ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جن کی تعلیم بھی متاثر ہو رہی ہے۔