Feb 01, 2018 03:15 pm
views : 494
Location : Sindh Secretariat
Karachi- CM Sindh chairs Cabinet Meeting
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا
اجلاس کے پہلے ایجنڈے میں سندھ ڈاؤری بل 2017 پر بات بحث ہو ئی جبکہ جہیز
کے خاتمے کے متعلق تجویزی بل میں ترمیم کو بھی زیر بحث لایا گیا۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ سندھ میں جہیز 50 ہزار سے زیادہ
نہیں ہونا چاہیے اور مہندی کے گفٹس یا اخراجات 50 ہزار سے زیادہ نہیں ہونا
چاہیے،اس حساب سے جہیز کل 1 لاکھ تک ہونا چاہیے،یہ جہیز کسی دباؤ یا ہراساں
کے ذریعے بھی حاسل نہیں کیا جاسکتا،دولہا یا اسکے اہل خانہ کسی بھی طرح
جہیز کی مطالبہ نہیں کریں گے،رخصتی کے وقت دلہن اور دولہا کے اہل خانہ تمام
جہیز باراتیوں کو دکھانے کے پابند ہونگے۔
اجلاس کے دوران تجویز دی گئی کہ ان تمام پابندیوں کی خلاف وزری پر 6 ماہ
سزا اور بھاری جرمانہ ہوگا، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ تجویز ایسی ہیں جو
فعال کرنا مشکل ہیں، ہمیں ایسا قانون بنانا چاہیے جس سے تجاویز لاگو
ہوسکیں،جہیز کا خاتمہ یا غیر ضروری مطالبات کو سوسائٹی میں شعور پیدا کرنے
سے ہوسکتا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایسا قانون بنائیں جس میں جہیز لینا برا لگے۔
اس موقع پر وزیر صنعت منظور وسان کا کہنا تھا کہ جہیز کے خلاف اس طرح کی
سزا دینا قانوناً مناسب نہیں، میز ہزار خان بجارانی نے کہا مجوزہ قانون کسی
صورت قابل تحسین نہیں۔