Feb 01, 2018 03:47 pm
views : 515
Location : Jinnah International Airport
Karachi- Former PM Nawaz Sharif reached Karachi
کراچی ، سابق وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
سابق وزیراعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے جہاں ایئرپورٹ پر
مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔
سابق وزیراعظم جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو گورنر سندھ محمد زبیر اور
مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت نے سابق وزیراعظم کا استقبال کیا۔
نواز شریف اپنے دورے کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی
شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور گرین لائن پروجیکٹ پر جاری کام کا بھی
جائزہ لیں گے۔
نوازشریف آج کراچی کے تاجروں سے ملاقات کریں گے اور2 جنوری کو نجی ہوٹل میں
سیمینار سے خطاب کریں گے جس کا عنوان جمہوریت کا مستقبل ہے۔نواز شریف مسلم
لیگ (ن) کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں تنظیمی ڈھانچے اور آئندہ
الیکشن سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔