کوئٹہ ، عابدہ بی بی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے لواحقین کا پریس کلب کے سامنے مظاہرہ
کوئٹہ پریس کلب کے سامنے تیرا سالہ عابدہ بی بی کو زیادتی کے بعد بے دردی
سے قتل کرنے والے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے لواحقین نے احتجاجی مظاہرہ کیا
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھارکھے تھے جن پر عابدہ کے
قاتلوں کو پھانسی دو ، عابدہ کو انصاف د و ، پاکستان کی بیٹی کو انصاف دو،
یتیم کو انصاف دو جیسے نعرے درج تھے ۔
بلوچستان کے شہر مستونگ کے علاقے کانک سے نا معلوم افراد نے اغواء اور
زیادتی کے بعد تیرہ سالہ کمسن عابدہ کو بے دردی سے قتل کر دیا جس کے باعث
بچی کے لواحقین اور علاقہ مکینوں نے قتل کے خلاف احتجاجی مظا ہر ہ کیا ،
بچی کو 13 دسمبر کو قتل کیا گیا تھا جس کے قاتل تاحال گرفتار نہ ہوسکے
،مظاہرین نے حکومت ،وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف جسٹس اوردیگر اعلی حکام سے
ملزمان کی گرفتار کا جلد از جلد مطالبہ کیا ہے ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ
کمسن عابدہ بی بی کے قاتلوں کو جلد ازجلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک
پہچایا جائے۔
اس موقع پر ایک مظاہرین نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کر تے
ہوئے کہا کہ جس طرح زینب کیس میں میڈیا اور دیگر افراد نے آواز اٹھائی اور
آخر کار مجرم پکڑا گیا ، اسی طرح بلوچستان کی بیٹی کے قاتلوں کو پکڑنے کیلے
بھی آواز اٹھا ئی جائے ، عابدہ یتیم لڑکی تھی اس لئے اسکے قاتلوں کو
گرفتار نہیں کیا جارہا تو یہ بہت ناانصافی کی بات ہے ۔
مظاہرین نے کہا کہ ہم آج اپنے دوستوں اور دیگر افراد کے ساتھ کوئٹہ پہنچ
گئے ہیں اور یہاں احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں تاکہ ہماری آواز میڈیا کے
ذریعے پورے ملک میں پہنچے ، ہم سرفراز بگٹی ، وزیر اعلی اور دیگر حکام سے
اپیل کرتے ہیں کہ یتیم کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔