بہاولپور،مہنگائی سے تنگ عوام پر حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول بم گرا دیا،شہری نا خوش
مہنگائی سے تنگ عوام پر حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول بم گرا دیا ہے,
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 94 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا
گیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے
98 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 84 روپے
51 پیسے مقرر کی گئی ہے,ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ
کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 95 روپے 85 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
بہاولپور کے شہریوں نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت
کی ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتنا اضافہ
نہیں ہوا جتنا انہوں نے کیا ہے،حکومت تو قیمتیں بڑھا دیتی ہے لیکن اس سے
تنخواہ دار ملازمین کا بجٹ خراب ہوجاتا ہے۔
ایک شہری نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں
حکومت پیٹرول کی قیمتیں بڑھارہی ہے وہیں ٹیکسوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس
کا عوام کو پتہ ہی نہیں ہوتا،اگر بین الاقوامی مارکیٹوں میں قیمتیں بڑھی
ہیں تو یہ قیمتیں بڑھا دیں لیکن ٹیکس کم کردیں۔
ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ حکومت تو قیمتیں بڑھا دیتی ہے لیکن ہمارے جیسے تنخواہ دار ملازمین کا بجٹ خراب ہوجاتا ہے۔
ایک اور شہری نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھاکر عوام کے ساتھ
زیادتی کی ہےلیکن بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتنا اضافہ نہیں ہوا
جتنا انہوں نے کیا ہے۔