Feb 01, 2018 06:29 pm
views : 562
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises By 206 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 206 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات (یکم فروری
2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
206 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 44255 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا
آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 375 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 214کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،146 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 15 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔